QR CodeQR Code

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرر منتظر مہدی شہید ہوگئے

13 Apr 2014 13:01

اسلام ٹائمز: شہید این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت چلنے والے فلاحی پروجیکٹس کے شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شیعہ اساتذہ، وکلاء اور ڈاکٹرز ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرر منتظر مہدی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید منتظر مہدی کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک پرائیویٹ بس میں سوار میں تھے۔ فائرنگ سے منتظر مہدی زخمی ہوگئے، تاہم ان کو فوری طور پر جناح ہسپتال شفٹ کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات 3 بجے خالق حقیقی سے جاملے۔
اطلاعات کے مطابق شہید کی شہادت کے خلاف اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے اور کارکنوں سے دعائیہ پروگرامات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ آخری اطلاع کے مطابق شہید کی نماز جنازہ گیارہ بجے لال ہندی قبرستان (دادو) میں ادا کر دی گئی ہے۔ شہید منتظر مہدی عرف محمد یوسف این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت چلنے والے فلاحی پروجیکٹس کے شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔


خبر کا کوڈ: 372382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372382/کراچی-تکفیری-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-این-ڈی-یونیورسٹی-کے-لیکچرر-منتظر-مہدی-شہید-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org