0
Sunday 13 Apr 2014 19:04

ایف بی آئی نے افغانستان اور عراق میں خفیہ آپریشن کیے

ایف بی آئی نے افغانستان اور عراق میں خفیہ آپریشن کیے
اسلام آباد۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے افغانستان اور عراق میں ہونے والے سینکڑوں آپریشنوں میں خفیہ طور پر حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے جوائنٹ سپیشل کمانڈ کے ساتھ خصوصی الائنس قائم کر رکھا تھا جس کے تحت افغانستان اور عراق میں ہونے والے سینکڑوں آپریشن میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے خفیہ طور پر حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق جوائنٹ سپیشل آپریشن کمانڈ نے مشتبہ افراد کی شناخت کے حوالے سے ایف بی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا کی مہارت سے بھرپور استفادہ کیا۔ ایف بی آئی نے جوائنٹ سپیشل آپریشن کمانڈ سے حاصل کردہ ثبوتوں کو حاصل کیا جس کا مقصد مستقبل میں کسی ملزم پر امریکہ میں مقدمہ چلانے کے لئے ثبوتوں کی فراہمی تھا۔ رپورٹ کے مطابق جوائنٹ سپیشل آپریشن کمانڈ کے ساتھ کام کرنے والے ایجنٹوں کو جنرل بیری میکفرے نے روئے زمین پر سب سے خطرناک افراد قرار دیا اور کہا کہ ان افراد کا تعلق ایف بی آئی کے ہوسٹیج اینڈ ریسکیو ٹیم سے تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند عشروں سے ایف بی آئی اور فوج کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 372441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش