0
Monday 14 Apr 2014 00:34

کراچی، ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں کار پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

کراچی، ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں کار پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں واقع گلفام سوئیٹس کے سامنے پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں امجد فاروقی، شاہد قادری اور شکیل قادری شامل ہیں جن کا تعلق 2 مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے امجد فاروقی کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) جب کہ شکیل قادری اور شاہد قادری کا تعلق پاکستان سنی تحریک سے تھا۔ تینوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ نامعلوم افراد نے دکانیں اور پیٹرول پمپس بھی بند کرا دیئے۔ دوسری جانب کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور پاکستان سنی تحریک نے اپنے کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ایک دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈرگ روڈ کے قریب واقع ایک مٹھائی کی دکان (گلبہار سوئٹ) پر کی گئی۔ ادھر ان ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد کینٹ بازار کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بازار بند ہوگئے۔ مقتولین کے نام امجد، شاہد اور سلیم بتائے جاتے ہیں۔ دریں اثناء ترجمان اہلسنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) نے کہا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد اہلسنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے کارکن ہیں۔

خبر کا کوڈ : 372488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش