QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، طالبان نے میلے کے دوران اغواء کئے گئے افراد کو رہا کر دیا

14 Apr 2014 17:43

اسلام ٹائمز: خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے باڑہ سب ڈویژن کے علاقے تیراہ سے برقمبر خیل قبیلے کے ایک سو افراد کو اغوا کیا تھا تاہم ترانوے مغویوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے برقمبر خیل قبیلے کے 110 افراد میں سے 93 کو رہا کر دیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے حیدر کنڈو میں میلہ لگا تھا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد مویشیوں کی خریداری میں مصروف تھی، اسی دوران میلے پر تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر فضل عرف مسلم اور اسکے ساتھیوں نے دھاوا بول دیا،بھاری اسلحے سے لیس ملزمان نے میلے سے 110 افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا کئے گئے تمام افراد کا تعلق قبائلی علاقوں سے ہے۔ گذشتہ ہفتے تحریک طالبان نے منع کیا تھا کہ حیدر کنڈاؤ میں میلہ نہ لگایا جائے۔ خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے باڑہ سب ڈویژن کے علاقے تیراہ سے برقمبر خیل قبیلے کے ایک سو افراد کو اغوا کیا تھا تاہم ترانوے مغویوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اس علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی عملداری نہیں ہے۔اہلکار نے بتایا کہ 93 افراد کو رہا کردیا گیا۔ انتظامیہ کے بقول اب 17 افراد طالبان کی قید میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 372765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372765/خیبر-ایجنسی-طالبان-نے-میلے-کے-دوران-اغواء-کئے-گئے-افراد-کو-رہا-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org