0
Monday 14 Apr 2014 17:45

قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی پر طالبان کا اجلاس جاری

قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی پر طالبان کا اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی طالبان کا شمالی وزیرستان کے ایک نامعلوم مقام پر اجلاس جاری ہے جس کے دوران امن مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیے جانے کی امید ہے۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اجلاس ٹی ٹی پی کے نائب امیر خالد حقانی کی صدارت میں جاری ہے جب کہ امن کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل اور اعظم طارق بھی اس میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیز فائر میں توسیع اور غیر جنگجوؤں کے تبادلے جیسے موضوعات زیر بحث رہیں گے۔ اس کے علاوہ دو طالبان گروپوں کے آپسی تصادم پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
اتوار کو جاری ہونے والے ٹی ٹی پی اعلامیے میں ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور اس کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کے معاملے ہر ٹی ٹی پی کے مختلف گروپوں میں اتفاق ہے۔ تاہم خودمختار اور انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ گروپوں کے درمیان تصادم ہے۔ ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت معاملے کو حل کرنے کے لیے فوری طور پر وادی شوال روانہ ہوئی تھی جہاں کالعدم تنظیم کا دعویٰ ہے کہ خان سجنا اور شہریار محسود گروپ کے درمیان تنازعے کو حل کرلیا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد ہلاکتیں پیش آچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 372766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش