QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی حکومت کی نوازشات جاری

14 Apr 2014 21:29

اسلاب ٹائمز: ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ترقیاتی سکیموں کے نام پر دو کروڑ روپے جاری کئے گئے، پھر ان ترقیاتی سکیموں کا ٹھیکہ ایسے شخص کو دیا گیا جس کے پاس کنٹریکٹر ہونے کا لائسنس تک موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ڈیرہ ڈویلپمینٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو ٹانک کی ترقیاتی سکیموں کے لیے دو کروڑ روپے کے فنڈز صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں۔ ان ترقیاتی فنڈز کو ہڑپ کرنے کے لیے ڈی ڈی اے نے تیاری مکمل کر لی ہے۔  ڈی ڈی اے نے ان ترقیاتی فنڈز کو ہڑپ کرنے کے لیے تمام قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھ کر ایک خود ساختہ  اور انوکھے فارمولے کے تحت  پر سکیم کا ڈھیکہ ایسے شخص کو دیا ہے، جس کے پاس گورنمنٹ ٹھیکیدار ہونے کا لائسنس تک نہیں ہے۔ ذرائع کے انکشاف کے مطابق ڈی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ترقیاتی سکیم کا ٹھیکہ اس بنیاد پر دیا گیا ہو کہ وہ صاحب جائیداد ہے اس نئی روایت اور پالیسی سے ان ٹھیکدروں میں مایوسی پھیل گئی ہے جو لائنس ہولڈر ہیں اور حکومت کو لائنس کے بدلے ہرسال ہزاروں روپے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پی ٹی ائی یہی تبدیلی لانا چاہتی تھی۔




خبر کا کوڈ: 372850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372850/بلدیاتی-انتخابات-سے-پہلے-پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-کی-نوازشات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org