0
Monday 14 Apr 2014 23:22

قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہینگے، سی بی اے

قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہینگے، سی بی اے

اسلام ٹائمز۔ نادرا ایمپلائز یونین بلوچستان (سی بی اے) کے صدر ضیاء الرحمان ساسولی، نائب صدر خدائے رحیم لہڑی، سیکرٹری جنرل دوست علی ترین، سیکرٹری اطلاعات ملک رمضان مشوانی، میرک خان ناصر، عارف کاکڑ، سیف اللہ آغا، حضرت علی کاکڑ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کو مزدور دشمن اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کرکے غریب مزدوروں کا استحصال کرنے اور سرمایہ داروں کو مزید سرمایہ دار اور طاقتور بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نادرا ایمپلائز یونین بلوچستان قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کے ساتھ ہی آمریت کا جنازہ نکل گیا مگر نادرا بلوچستان میں اب تک آمریت کا دور دورہ ہے۔ ملازمین سے یونین سازی کا حق چھینا گیا ہے۔ ملازمین کو اپنے متعلقہ اضلاع سے دور دراز اضلاع میں ٹرانسفر کرکے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب یونین کے عہدیداروں کی تنخواہوں کو غیرقانونی طور پر بند کرکے انہیں یونین سے دستبردار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیان میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ واپڈا سمیت دیگر اداروں کی نجکاری بند کی جائے۔ نادرا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں اور دیگر ملازمین کو اپنے متعلقہ اضلاع میں تعینات کیا جائے۔ نادرا بلوچستان کے ملازمین کے میڈیکل بلز سمیت ایم آر وی (موبائل رجسٹریشن وین) میں کام کرنے والے ملازمین کو بلاتفریق الاؤنس دیا جائے۔

خبر کا کوڈ : 372859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش