QR CodeQR Code

قوم ایکشن نہیں امن کی خواہاں ہے

آئین میں اصلاحات کرلی جائیں تو طالبان آئین تسلیم کرلینگے، پروفیسر ابراہیم

14 Apr 2014 22:59

اسلام ٹائمز: لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو ٹھیک کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پالیسیوں کی تبدیلی کا مشورہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں کہ آئین میں اصلاحات کرلی جائیں تو طالبان آئین تسلیم کرلیں گے۔ قوم امن چاہتی ہے، امن کبھی بھی آپریشن سے نہیں ہوگا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ وزیراعظم سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پالیسیوں کی تبدیلی کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اصلاحات کی تجاویز کثرت رائے سے رد کر دی گئیں۔ آئین کی اصلاح بہت ضروری ہے۔ آئین میں اصلاحات کرلی جائیں تو تمام طالبان گروپ آئین پاکستان کو تسلیم کر لیں گے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کیا کہ قوم ایکشن نہیں امن کی خواہاں ہے، صرف آئین کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 372865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372865/آئین-میں-اصلاحات-کرلی-جائیں-طالبان-تسلیم-کرلینگے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org