QR CodeQR Code

فوجی کارروائی کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہو گا، اسحاق ڈار

15 Apr 2014 09:53

اسلام ٹائمز: سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کا عمل شروع کیا گیا ہے جسکی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت پر دہشت گردی کے اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے، لہٰذا حکومت اس کے حل کے لیے تمام اداروں، سیاسی جماعتوں اور یہاں تک کہ جو پارلیمنٹ میں موجود نہیں ہیں ان سے بھی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات ناکام ہو گئے تو حکومت شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی، اگر حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحتی عمل ناکام ہوتا ہے تو دیگر کارروائی کی جا سکتی ہے جس کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر اس کارروائی کی حمایت کرنی ہو گی۔ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل شروع کیا گیا ہے جسکی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 372954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372954/فوجی-کارروائی-کے-لیے-قومی-اتفاق-رائے-پیدا-کرنا-ہو-گا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org