QR CodeQR Code

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومت سندھ مؤثر اقدام کرے، اعلٰی قیادت پیپلز پارٹی

15 Apr 2014 10:40

اسلام ٹائمز: بلاول ہاؤس میں قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں سندھ کی صورتحال، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ، پارٹی کے تنظیمی امور اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیر کو بلاول ہاؤس میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات میں صوبے کی صورتحال، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ، پارٹی کے تنظیمی امور اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے پارٹی قیادت کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، تھر میں جاری امدادی سرگرمیوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے وزیراعلٰی سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت سندھ مؤثر اقدام کرے اور شہید بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلیے مزید اقدام کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 372973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372973/امن-امان-کی-صورتحال-بہتر-بنانے-کیلئے-حکومت-سندھ-مؤثر-اقدام-کرے-اعل-ی-قیادت-پیپلز-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org