QR CodeQR Code

دنیا جانتی ہے کہ مصر میں اخوان کی حکومت کو گرانے کیلئے کس نے پیسہ دیا، علامہ نیاز نقوی

15 Apr 2014 19:48

اسلام ٹائمز: معروف شیعہ عالم دین کا کہنا تھا کہ مصر میں اخوان کی حکومت گرانے والی طاقتوں کے خلاف ہم کیوں نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کے بیان پر انتہائی افسوس ہوا۔ اہل تشیع کے ہاں وہی قرآن ہے جو اہل سنت کے پاس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے دوسری عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور بحرین میں شیعوں کے ساتھ جبکہ مصر میں اہل سنت کو نشانہ بنایا گیا لیکن افسوس اس ظلم و زیادتی پر احتجاج نہ کیا گیا۔ دنیا جانتی ہے کہ مصر میں اخوان کی حکومت کو گرانے کے لئے کس نے پیسہ دیا، ہم ان طاقتوں کے خلاف کیوں نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کے بیان پر انتہائی افسوس ہوا۔ اہل تشیع کے ہاں وہی قرآن ہے جو اہل سنت کے پاس ہے۔ ہر روز پاکستان کے گلی کوچوں میں جلوس نکالے جاتے ہیں لیکن سال میں ایک دن نواسہ رسول (ص) کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نکالے جانے والے جلوس کے خلاف بات کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی باتوں سے جذبہ وحدت ماند پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔


خبر کا کوڈ: 373194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373194/دنیا-جانتی-ہے-کہ-مصر-میں-اخوان-کی-حکومت-کو-گرانے-کیلئے-کس-نے-پیسہ-دیا-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org