QR CodeQR Code

زائرین کے تحفظ کیلئے مناسب سکیورٹی کا انتظام کیا جائے، بلوچستان شیعہ کانفرنس

16 Apr 2014 10:21

اسلام ٹائمز: میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عرصے سے شیعہ عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن حکومت کی خاموشی سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کریں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کا ابھی تک زائرین کو کوئی تسلی بخش سیکورٹی فراہم نہ کرنا اور بار بار حکومت کو یاد دہانی کروانے کے باوجود کوئی محفوظ سکیورٹی نہ دینا اور ان کو مقدس مقامات کی زیارت سے محروم رکھنا قابل مذمت ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ زائرین کیلئے مستقل مناسب سیکورٹی کا بندوبست کرے تاکہ شیعہ عوام ان مقدس مقامات کی زیارت کرسکیں۔ زائرین ابھی تک مختلف شہروں اور علاقوں میں قیام پذیر ہیں اور حکومت کی جانب سے مناسب سکیورٹی کے منتظر ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عرصے سے شیعہ عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کی خاموشی سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کریں۔


خبر کا کوڈ: 373378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373378/زائرین-کے-تحفظ-کیلئے-مناسب-سکیورٹی-کا-انتظام-کیا-جائے-بلوچستان-شیعہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org