0
Wednesday 16 Apr 2014 20:16

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی دوسری مجلسِ عموعی کا اجلاس جمعہ سے ہنگو میں شروع ہوگا

آئی ایس او پشاور ڈویژن کی دوسری مجلسِ عموعی کا اجلاس جمعہ سے ہنگو میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی دوسری مجلسِ عموعی کا 3 روزہ اجلاس لدھی خیل ہنگو میں جمعتہ المبارک سے شروع ہوگا، جو کہ تین دن جاری رہے گا۔ اجلاسِ عمومی میں ڈویژنل صدر، ڈویژنل کابینہ، پشاور ڈویژن کے ماتحت یونٹس کے دو دو نمائندگان، سابقہ تنظیمی برادران، علاقہ کے علماء کرام و بزرگان کے علاوہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نمائندگان شرکت کریں گے۔ اجلاسِ عمومی کے حوالے سے آئی ایس او پاکستان پشاور کے ڈویژنل صدر ضمیر جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاسِ عمومی میں آئندہ آنے والی تین مہینوں کے لئے سہ ماہی پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔ جس کے مطابق پشاور ڈویژن کے ماتحت تمام یونٹس اپنے پروگرامات جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن اور تمام یونٹس کی پچھلی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور بہتر کارکردگی دکھانے والے یونٹس کو سراہنے کے ساتھ ساتھ انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اجلاس ہائے عاملہ آئی ایس او پاکستان کا اعلی اختیاراتی فورم ہوتا ہے جبکہ ڈویژن سطح پر اجلاس ہائے عمومی اعلیٰ اختیاراتی فورم ہوتا ہے۔ یہ اجلاس پورے سال میں چار مرتبہ ڈویژن اور مرکز سطح پر منعقد ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 373633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش