QR CodeQR Code

طالبان کا جنگ بندی میں مزید توسیع سے انکار

16 Apr 2014 20:41

اسلام ٹائمز:ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت سے نہایت خلوص اور دیانتداری سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا تاہم حکومت کی غیر سنجیدگی دیکھتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھانا مشکل ہو گیا ہے اور تمام تر صورتحال سے متعلق مذاکراتی کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قیام امن کی خاطر کی جانے والی عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کی ڈیڈ لائن ختم ہوئے 6 روز گزر گئے لیکن حکومت نے ہمارے مطالبات پر کسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی تاہم مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت سے نہایت خلوص اور دیانتداری سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا تاہم حکومت کی غیر سنجیدگی دیکھتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھانا مشکل ہو گیا ہے اور تمام تر صورتحال سے متعلق مذاکراتی کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ جنگ بندی کے 40 روز کے دوران ہمارے 50 سے زائد ساتھیوں کو ہلاک اور 200 سے زائد کو گرفتار کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے یکم مارچ کو ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اوربعد میں اس میں مزید 10 دن کی توسیع کردی تھی جو 10 اپریل کو ختم ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 373637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373637/طالبان-کا-جنگ-بندی-میں-مزید-توسیع-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org