QR CodeQR Code

کسی بھی مسلک کا عالم دوسرے مسلک کے عالم کو غیر مسلم قرار نہیں دیگا

دہشتگردی کی حمایت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، علماء و مشائخ کانفرنس کراچی

16 Apr 2014 22:31

اسلام ٹائمز: علماء و مشائخ کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد میں توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، ایک اور قرارداد کے مطابق کسی بھی مسلک کا عالم دوسرے مسلک کے عالم کو غیر مسلم قرار نہیں دیگا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں علماء مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے تحفظ پاکستان بل کو جبر کا قانون قرار دے دیا، کانفرنس میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد میں توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، قرارداد کے مطابق کسی بھی مسلک کا عالم دوسرے مسلک کے عالم کو غیر مسلم قرار نہیں دے گا۔ مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ملک میں مذہب کے نام پر بھی قتل و غارت جاری ہے۔ اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ چھبیس مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں سفارتکاروں کو مدعو کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اذان اور عربی خطبات کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی ہونی چاہیے۔
کنونشن سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چند عناصر مذہب کے نام پر ملک کو بدنام کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل صرف سیاسی کارکنوں کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، اس وقت سے ڈرتے ہیں جب یہ قانون خواجہ آصف اور سعد رفیق کے خلاف استعمال ہو۔ فاروق ستار نے کہا کہ صرف مفاہمت سے نہیں جمہوری رویوں سے ملک کا دفاع کیا جاسکتا ہے، پوری قوم اور قیادت کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف پرامن جدوجہد کرنی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 373668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373668/دہشتگردی-کی-حمایت-کرنیوالوں-کیخلاف-کارروائی-جائے-علماء-مشائخ-کانفرنس-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org