QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سخت سکیورٹی میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

16 Apr 2014 23:08

اسلام ٹائمز: 18 اپریل تک جاری رہنے والی اس پولیو مہم کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ماضی میں پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سمیت سیکورٹی اہلکاروں پر بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں، جس کے پیش نظر فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑے پہرے میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کادعویٰ کیا ہے۔ 18 اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس نے اس پولیو مہم کی سخت سکیورٹی کا انتظام کیا ہے۔ ماضی میں پولیو مہم کے دوران ورکرز اور سیکورٹی اہلکاروں پر متعددحملے ہو چکے ہیں۔ جس میں جانی نقصان بھی ہوا۔ پولیو مہم کے دوران افسران بالا کو وقتا فوقتا رپورٹیں دی جارہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے موجودہ پولیو مہم کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 373675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373675/ڈی-آئی-خان-سخت-سکیورٹی-میں-تین-روزہ-پولیو-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org