0
Thursday 17 Apr 2014 09:24

کٹھ پتلی انتظامیہ سیاسی پلیٹ فارم پر حریت رہنماؤں کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں، گیلانی

کٹھ پتلی انتظامیہ سیاسی پلیٹ فارم پر حریت رہنماؤں کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں حریت قیادت کی پرامن انتخابات مخالف مہم پر قدغن لگا کر نام نہاد انتخابات کو یک طرفہ کھیل اور بے سود مشق بنا دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں اپنی پارٹی تحریک حریت جموں و کشمیرکے رہنما عبدالحمید پرے کے گھر چھاپوں اور عبدالاحد پرہ، امیر حمزہ، محمد یوسف لون، عبدالرشید بٹ، غلام محمد بانگی اور بشیر احمد صالح سمیت 40 سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مختلف جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی۔

بزرگ رہنماء نے حریت رہنمائوں کے زیراہتمام انتخابات مخالف ریلیوں پر بھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر بھی اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے سے روک کر اس نظریاتی کھیل میں خود اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ سیاسی پلیٹ فارم پر حریت رہنماؤں کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ دریں اثناء بزرگ رہنماء سید علی گیلانی کے فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے تحریک حریت کے تحصیل حاجن کے صدر کے گھر پر متعدد چھاپے مارے اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ انہوں نے پولیس کی اس کارروائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پورے مقبوضہ علاقے میں حریت قیادت پر کریک ڈائون جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 373738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش