QR CodeQR Code

ایم کیو ایم بے گناہ کارکن کے مرنے پر عدالت سے رجوع کرے، خورشید شاہ

17 Apr 2014 10:41

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں تحفظ پاکستان آرڈیننس، مذاکرات اور قانون سازی پر بات ہوئی اور رابطے جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ملاقات میں تحفظ پاکستان بل اور طالبان سے مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست دانوں کی ملاقات اچھی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات میں تحفظ پاکستان آرڈیننس، مذاکرات اور قانون سازی پر بات ہوئی اور رابطے جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا متحدہ قومی موومنٹ کا جمہوری حق ہے تاہم غائب ہونے والوں کی تفصیل بتائی جائے اور اگر کوئی بے گناہ مارا گیا ہے تو عدالت سے رجوع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 373756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373756/ایم-کیو-بے-گناہ-کارکن-کے-مرنے-پر-عدالت-سے-رجوع-کرے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org