QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت کل صبح ہوگا

17 Apr 2014 19:27

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم کابینہ ارکان کو اپنے حالیہ دورہ چین، طالبان مذاکراتی عمل، سابق صدر آصف زرداری اور سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا، ایل این جی پالیسی سمیت اہم قانونی مسودے منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس ایجنڈے کے مطابق کل ایل این جی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں قانونی پریکٹس اور حقوق ملکیت کے مسودے پر بھی غور ہوگا، کابینہ مشترکہ بحری قانون کے مسودے کا بھی جائزہ لے گی۔ سرمایہ کاری فنڈ کی منسوخی کا مسودہ قانون بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اطلاعات تک رسائی کا مسودہ قانون اور سی ڈی اے آرڈیننس انیس سو ساٹھ ترمیم منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم کابینہ ارکان کو اپنے حالیہ دورہ چین، طالبان مذاکراتی عمل، سابق صدر آصف زرداری اور سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 373965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373965/وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-وزیر-اعظم-نواز-شریف-کی-زیرصدارت-کل-صبح-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org