0
Thursday 17 Apr 2014 22:50

احسان اللہ بلوچ سمیت بھکر کے 39 شیعہ اسیروں کو رہائی مل گئی

احسان اللہ بلوچ سمیت بھکر کے 39 شیعہ اسیروں کو رہائی مل گئی
اسلام ٹائمز۔ بھکر سے گرفتار ہونے والے 39 شیعہ اسیروں کو میانوالی جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے سیکرٹری جنرل اور سابق امیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ سمیت بے گناہ قید رہنے والے 39 شیعہ اسیروں کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے رہائی مل گئی ہے۔ اسیروں کو میانوالی جیل سے ان کے علاقہ بھکر لایا گیا تو مقامی افراد نے ان اسیروں کا بھرپور استقبال کیا۔ واضح رہے کہ رہائی پانے والے احسان اللہ خان گذشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 بھکر سے امیدوار بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 374025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش