0
Friday 18 Apr 2014 11:29

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا 80 گھنٹوں سے دھرنا جاری

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا 80 گھنٹوں سے دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی تحریک اور دیگر عوامی مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے چوتھے روز بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت نے بہت سے مطالبات منظور بھی کر لئے، تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور یوں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ بعدازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد تک احتجاجی دھرنے جاری رہینگے۔ دوسری جانب بلتستان بھر میں دھرنوں میں شدت آنے لگی ہے۔ اس سلسلے میں یادگار شہداء اسکردو میں موجود دھرنے میں نواحی علاقوں سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اسکردو انتظامیہ کی طرف سے دھرنوں کو ختم کروانے کی کوشش جاری ہے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا ہے اور افراد کی شرکت کی غیر معمولی ہے۔
خبر کا کوڈ : 374090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش