QR CodeQR Code

فیصل رضا عابدی کا ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا امکان ہے، روزنامہ ایکسپریس کا دعویٰ

18 Apr 2014 18:53

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کے اندر کے بہت سے معاملات سے آگاہ ہیں لہٰذا وہ اب ایم کیو ایم جو کراچی میں اپنا مکمل اثر و رسوخ رکھتی ہے، اس میں شامل ہوکر پیپلز پارٹی کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مطالبہ پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول انھیں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے۔ ایک پاکستانی اخبار روزنامہ ایکسپریس نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل رضا عابدی جنھوں نے گزشتہ روز پارٹی کے ایک اہم رکن سے اپنی فراغت کا شکوہ کیا ہے اب کراچی شہر میں سیاست کا آغاز ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کے اندر کے بہت سے معاملات سے آگاہ ہیں لہٰذا وہ اب ایم کیو ایم جو کراچی میں اپنا مکمل اثر و رسوخ رکھتی ہے، اس میں شامل ہوکر پیپلز پارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374234/فیصل-رضا-عابدی-کا-ایم-کیو-میں-شامل-ہونے-امکان-ہے-روزنامہ-ایکسپریس-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org