QR CodeQR Code

گذشتہ انتخابات میں پی پی کی ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی بھرپور کوشش تھی، فیصل رضا عابدی

18 Apr 2014 23:12

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ مجھے ملک دشمن شدت پسند مائنڈ سیٹ کی ایماء پر کنارہ کش کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے ایک نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے گذشتہ عام انتخابات سے قبل بھرپور کوشش کی کہ پیپلز پارٹی کا انتخابی اتحاد مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سے ہو جائے تاکہ ملکر کر تکفیری سوچ اور انتہاءپسند جماعتوں کا راستہ روکا جا سکے مگر میری اس کوشش کو پیپلز پارٹی کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں اور شدت پسند مائنڈ سیٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 5 سال تک انہوں نے پی پی پی کی حکومت کا میڈیا اور ہر میدان میں دفاع کیا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انتہاپسند اور ملک دشمن مائنڈ سیٹ کی منشا اور دباؤ میں آ کر میرے راستے روکنے کی کوششیں کی گئیں اور میری اپنی جماعت نے میرا ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ عملی سیاسیت میں حصہ لینے کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے عوامی حقوق کیلئے عملی جدوجہد شروع کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 374311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374311/گذشتہ-انتخابات-میں-پی-کی-ایم-ڈبلیو-اور-سنی-اتحاد-کونسل-سے-بھرپور-کوشش-تھی-فیصل-رضا-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org