QR CodeQR Code

عظمت آئمہ معصومین (ع) و دفاع صحابہ (رض) کانفرنس 26 اپریل کو ٹیکسلا میں ہوگی

19 Apr 2014 07:09

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ امیر حسین جعفری، علامہ مہدی رضا شیرزای، علامہ غلام قاسم جعفری اور سید اظہار بخاری خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ٹیکسلا کے زیراہتمام عظمت آئمہ معصومین (ع) و دفاع صحابہ (رض) کانفرنس 26 اپریل کو منعقد ہوگی۔ خمسہ میرج ہال میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ امیر حسین جعفری، علامہ مہدی رضا شیرزای، علامہ غلام قاسم جعفری اور سید اظہار بخاری خطاب کریں گے۔ شام میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے اصحاب رسول حضرت عمار یاسر (رض)، حضرت اویس کرنی (رض) اور حضرت حجر ابن عدی (رض) کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے اور پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 374343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374343/عظمت-آئمہ-معصومین-ع-دفاع-صحابہ-رض-کانفرنس-26-اپریل-کو-ٹیکسلا-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org