0
Saturday 19 Apr 2014 10:28

مودی کو الیکشن لڑانے کا مقصد اسلام اور پاکستان دشمنی ہے، ترابی

مودی کو الیکشن لڑانے کا مقصد اسلام اور پاکستان دشمنی ہے، ترابی
  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو الیکشن لڑانے کا مقصد اسلام اور پاکستان دشمنی ہے۔ جسے سازش اور خطرناک ایجنڈے کے تحت بھارت کا حکمران بنانے کے لیے لابنگ ہو چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈھونگ الیکشن پر کشمیری عوام کی عدم دلچسپی سے ثابت ہو گیا کہ ریاست کے عوام حق خودارادیت سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔ گذشتہ روز مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت کو عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو آن بورڈ لے کر ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کر کے آزاد کشمیر کو حققیی بیس کیمپ بنانے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی کو اگر مسلط کیا گیا تو اس سے پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ اس سلسلہ میں حکومت پاکستان و آزاد کشمیر کو مل کر پیش بندی کرنی چاہیے۔ اگر آزاد ریاست میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے تو تب ہی اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

آزاد حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے وزراء کی فوج ظفر موج تعینات کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال دیا ہے، مالی بحران کی شکار ریاست کو کفایت شعاری اپنانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عملا تعمیروترقی کا کام جام ہے۔حکومت زلزلہ متاثرہ اضلاع کی تعمیرنو میں کردار ادا نہیں کر رہی۔ چند سو مہاجرین کی آباد کاری نہ کر سکنے والے حکمران کشمیر کیا آزاد کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 374377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش