QR CodeQR Code

حکومت طالبان کے تحفظات دور کرے اور مختلف کمیٹیوں کا اجلاس جلد بلایا جائے، پروفیسر ابراہیم

19 Apr 2014 12:09

اسلام ٹائمز: پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ فریقین حکمت عملی کے تحت جارحانہ بیانات داغ رہے ہیں۔ امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پروفیسر ابراہیم نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیٹیوں کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکراتجاری رکھے ہم بھی ساتھ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر طالبان کو شدید تحفظات ہیں اگر ان کی شکایات کا ازالہ کر دیا جائے تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے۔ ایک انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر طالبان کے تحفظات سے آگاہ کیا جا چکا ہے، جنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے، طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے لئے کوشش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کا معلوم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں مذاکرات کے حوالے سے رابطے میں ہیں اور جب معاملات کسی اہم نکتے پر پہنچ جائیں گے تو دونوں کمیٹیاں فاٹا میں ملاقات کرکے معاملات کو آگے بڑھانے کو کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو شکایت ہے کہ ان کے قیدیوں کو دوران حراست مارا گیا اور متعدد ساتھیوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی شکایات کا ازالہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ بات مزید نہ بگڑے۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ طالبان کی شکایات کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین حکمت عملی کے تحت جارحانہ بیانات داغ رہے ہیں۔ امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پروفیسر ابراہیم نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیٹیوں کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکراتجاری رکھے ہم بھی ساتھ دینگے۔


خبر کا کوڈ: 374412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374412/حکومت-طالبان-کے-تحفظات-دور-کرے-اور-مختلف-کمیٹیوں-کا-اجلاس-جلد-بلایا-جائے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org