0
Saturday 19 Apr 2014 13:22

کراچی، گلشن معمار سے اقوام متحدہ کے دو مقامی اہلکار اغواء

کراچی، گلشن معمار سے اقوام متحدہ کے دو مقامی اہلکار اغواء
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سے اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ كے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر كے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 2 مقامی اہلكار سمیع نواز اور فرخ سلیم معمول کے مطابق اپنے کام کے دوران مصروف تھے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی گاڑی پولیس کو مل گئی ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سی پی ایل سی کے تعاون سے پولیس بعض علاقوں میں چھاپے بھی مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک رپورٹ درج نہیں كرائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 374439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش