QR CodeQR Code

شیعہ شخصیات کے قتل عام کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے، علامہ شہنشاہ نقوی

19 Apr 2014 16:41

اسلام ٹائمز: مجالس و محافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء اور خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ شہر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے، حکمران ملک کو آگ و خون کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ نارتھ ناظم آباد فیڈرل بی ایریا اور دیگر مقامات پر منعقدہ مجالس و محافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شیعہ شخصیات کے قتل عام کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 374563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374563/شیعہ-شخصیات-کے-قتل-عام-کو-ہرگز-برداشت-نہیں-کرینگے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org