0
Sunday 20 Apr 2014 08:53

خیبر پختونخوا، دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 دہشتگردوں اور 1 پولیس اہلکار کو سزاء

خیبر پختونخوا، دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 دہشتگردوں اور 1 پولیس اہلکار کو سزاء
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے دہشگردی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 دہشتگردوں اور 1 پولیس کانسٹیبل کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مارچ کے مہینے کے پہلے 15 دنوں میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 7 دہشتگرد اور ایک پولیس کانسٹیبل کو سزائیں ہوئیں۔ تین ملزموں کو عمر قید، دو کو 42/42 سا ل قید، دو کو 28/28 سال قید اور ایک کو تین سال قید اور جرمانے کی سزائیں ہوئی۔ جبکہ جلوس پر فائرنگ کرنے والے ایک پولیس کانسٹیبل کو عمر قید کی سزا ہوئی۔

یہ ساری سزائیں صوبے کی مختلف انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے ہوئیں۔ ۔ضلع پشاور کے دو مقدموں میں تین ملزموں کو عمر قید، ضلع کوہاٹ کے ایک مقدمہ میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی پر دو ملزموں کو 42/42 سال قید، ضلع کرک میں بارودی مواد سے بھری گاڑی میں بیٹھے خودکش حملہ آور اور اُس کے ساتھی کو 28/28 سال قید اور ضلع صوابی کے ایک مقدمے میں ایک بھتہ خور کو تین سال قید اور جرمانے کی سزائیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 374638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش