QR CodeQR Code

کراچی دہشت گردوں کی بہترین آماجگاہ بن چکا ہے، شاہد غوری

20 Apr 2014 09:49

اسلام ٹائمز: سنی تحریک کے رہنماء کا سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی سمت اگر صحیح ہو تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے۔ آج دہشتگرد جدید ہتھیاروں کے ساتھ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماء شاہد غوری نے کہا ہے کہ کراچی دہشت گردوں کی بہترین آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں ان کو ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ سکھر میں میڈٰیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کی سمت صحیح نظر نہیں آرہی ہے، ہم کراچی آپریشن کے حامی ہیں اور کراچی آپریشن کے حق میں ہم نے مظاہرے بھی کئے۔ کراچی آپریشن کی سمت اگر صحیح ہو تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے۔ آج دہشتگرد جدید ہتھیاروں کے ساتھ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہیں جبکہ اس کے برعکس کراچی پولیس کی بات کی جائے تو انہیں جدید آلات سے محروم کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس اور رینجرز میں صلاحیت موجود ہے کہ دہشتگردوں کا قلع قمع کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید آلات فراہم کئے جائیں تو کراچی سمیت سندھ دہشتگردوں سے پاک ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 374658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374658/کراچی-دہشت-گردوں-کی-بہترین-آماجگاہ-بن-چکا-ہے-شاہد-غوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org