QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے پرانے کارکنان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

20 Apr 2014 10:30

اسلام ٹائمز: الطاف حسین کی منطوری کے بعد جلد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی، سیکٹرز اور یونٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں مرحلہ وار تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت میں پارٹی کی تنظیم نو اور بعض اہم تبدیلی کے حوالے سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، ایم کیو ایم کے نئے تنظیمی سیٹ اپ میں پارٹی کے پرانے اور دیرینہ کارکنان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ قائد متحدہ الطاف حسین کی منطوری کے بعد جلد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی، سیکٹرز اور یونٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں مرحلہ وار تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ دنوں پارٹی میں تنظیم نو کے حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رکن رابطہ کمیٹی عامر خان کو لندن طلب کیا تھا، جہاں ان دونوں نے الطاف حسین کو پاکستان میں پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان پارٹی میں تنظیم نو اور مزید منظم بنانے کیلئے مشاورت فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، الطاف حسین سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہفتے کو لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ عامر خان اگلے چند روز میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد اعلیٰ قیادت تنظیم نو کے حوالے سے مشاورتی عمل کو مکمل کرکے الطاف حسین کی منظوری کے بعد پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مرحلہ وار تبدیلی لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 374731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374731/ایم-کیو-کے-پرانے-کارکنان-کو-اہم-ذمہ-داریاں-ملنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org