0
Monday 21 Apr 2014 00:26

ملتان، تحریک تحفظ ناموس رسالت کا اجلاس، گستاخ نبی (ص)کو سزا دینے کا مطالبہ

ملتان، تحریک تحفظ ناموس رسالت کا اجلاس، گستاخ نبی (ص)کو سزا دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت ۖ ضلع ملتان کے صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں نے کہا ہے کہ ملعون جنید حفیظ کا جب سے جیل ٹرائل شروع ہوا ہے تو وکیل راشد رحمن مقدمہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ بعض این جی اوز اور ہیومن رائٹس کی تنظیمیں حرکت میں آچکی ہیں اور اس معاملہ کو قومی اور بین الاقوامی بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ڈاکٹر طاہر خاکوانی، میاں آصف محمود اخوانی، محمد ایوب مغل، علامہ خالد محمود ندیم، علامہ عنایت اللہ رحمانی، بشارت قریشی، ذولفقار علی سندھو ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق، انوار الحق مجاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملعون جنید حفیظ کی سرپرست شیریں زبیر کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے۔ وائس چانسلر جامعہ زکریا اور ممبران سینڈیکیٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیریں زبیر کو بھی ملزم قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخان رسول ۖ کے خلاف قانونی طریقہ سے نبرد آزما ہیں اور قانونی کاروائی کو پر امن لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملعون جنید حفیظ کے وکیل راشد رحمن ایڈووکیٹ نے آئی جی پولیس کو درخواست دی ہے کہ محمد ایوب مغل اور ذولفقار علی سندھو ایڈووکیٹ نے اسے دھمکی دی ہے کہ عدالت میں نہ آئے جو کہ قابل مذمت ہے ایسی کوئی دھمکی نہیں دی گئی اور نہ ہی ایسی درخواستوں سے ہم مرعوب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ۖ کی شان کیلئے ہم صبر کو نہیں چھوڑین گے اور گستاخ رسول کو سزائے موت دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ زکریا میں بعض عناصر ملعون جنید حفیظ کے خیالات کو پھیلا رہے ہیں انتظامیہ انہیں نکا ل باہر کرے۔
خبر کا کوڈ : 374810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش