0
Monday 21 Apr 2014 08:25
گلی کوچوں میں شیعوں کو قتل کرنے والے تکفیری گروہوں کیخلاف آپریشن کی کوئی بات نہیں کرتا

پاکستان میں فرقہ وایت پھیلانے کیلئے سعودی عرب کا کردار بے نقاب ہو چکا ہے، علامہ ناظر تقوی

آج تمام مکاتب کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرنا چاہتا ہے
پاکستان میں فرقہ وایت پھیلانے کیلئے سعودی عرب کا کردار بے نقاب ہو چکا ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں شور مچایا جا رہا ہے کہ فلاں گروہ سے مذاکرات ہونے چاہئیے فلاں سے نہیں، لیکن جو پاکستان میں براہ راست گلی کوچوں کے اندر ملت تشیع کیخلاف قتل و غارتگری میں جو تکفیری دہشتگرد عناصر ملوث ہیں، ان کیخلاف ابتک کسی نے بھی آپریشن کی بات نہیں کی ہے، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اصل اقدامات ان دہشتگردوں کیخلاف کئے جائیں تاکہ پاکستان میں تشیع کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شیعہ علماء کونسل کراچی کے تحت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کے موقع پر ”اسلام ٹائمز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعودی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے امداد کے نام پر جو تحفہ حکمرانوں کو دیا ہے، اس سے سعودی عرب کا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے فرقہ واریت پھیلانے کا کردار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
 
علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پاکستان میں ابتک جتنی دہشتگردی ہوئی ہے فرقہ واریت کے نام پر، ماضی میں وہ یہ کام پس پردہ کرتے تھے لیکن اس بار سعودی عرب کھل کر بے نقاب ہو چکا ہے، آج صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر و مسالک یہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئیے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کا سبب بننے والی ایسی کسی بھی قسم کی امداد لینے سے گریز کریں کیونکہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں۔ صوبائی سیکریٹری جنرل ایس یو سی کا کہنا تھا کہ اس سعودی امداد اور پھر اپنے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے سے دنیا بھر میں یہ تاثر جا رہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں، جس ملک کو چاہئیے وہ ہم سے خرید لے اور ہم پاکستان کے اندر سے دہشتگردوں کو آپریٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا عالم اسلام میں تشخص خراب ہو رہا ہے، لہٰذا حکمرانوں کو چاہئیے کہ پاکستان کو ان معاملات سے باہر نکالیں اور ایک مثالی ملک بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 374827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش