QR CodeQR Code

آزادکشمیر کے بلدیاتی اداروں کے سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کو برطرف کیے جانے کا امکان

21 Apr 2014 09:44

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری عبدالمجیدکے مابین اہم ملاقات کا امکان ہے۔ بلدیاتی اداروں میں تبدیلی کا پہلا مرحلہ مظفرآباد اور میرپور سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے بلدیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹروں کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے مابین آئندہ چند روز میں اہم ملاقات اور بلدیاتی اداروں میں نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی اداروں اور ترقیاتی ادارہ جات میں سیاسی ایڈمنسٹریٹروں کی فراغت کا مرحلہ آ گیا ہے۔ بیرسٹر گروپ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری عبدالمجیدکے مابین اہم ملاقات کا امکان ہے۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ماضی کی تلخیوں کو بھلانے اور مل جل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ ملاقات سینئر مشیر چوہدری ریاض کے ذریعے ہو گی، چوہدری ارشد کو بھی حکومت میں شامل کیے جانے کا بنیادی ہوم ورک مکمل ہو گیا ہے۔ بلدیاتی اداروں میں تبدیلی کا پہلا مرحلہ مظفرآباد اور میرپور سے ہوگا۔ یہ فیصلہ ہائی کمان کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 374848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374848/آزادکشمیر-کے-بلدیاتی-اداروں-سیاسی-ایڈمنسٹریٹرز-کو-برطرف-کیے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org