QR CodeQR Code

چمن، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکے میں3 زخمی

21 Apr 2014 17:58

اسلام ٹائمز: چمن کے پولیس افسر اشرف کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کا آفس اور ارد گرد واقعے سیکورٹی اداروں کی عمارتیں بم کا ہدف تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں پیر کے روز بم دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نامعلوم عسکریت پسندوں نے چمن کے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے باہر پارکنگ میں موٹر سائیکل میں بم نصب کیا تھا۔ چمن کے پولیس افسر اشرف کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کا آفس اور ارد گرد واقعے سیکورٹی اداروں کی عمارتیں بم کا ہدف تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 375065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375065/چمن-ڈپٹی-کمشنر-کے-دفتر-باہر-دھماکے-میں3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org