QR CodeQR Code

سوڈان میں اقوام متحدہ کی بیس پر حملہ، 58 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

21 Apr 2014 19:21

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے نمائندہ ڈوبی لینزر کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت بیس میں تقریباً 5 ہزار پناہ گزین موجود تھے جب کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 300 سے زائد دہشتگردوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے قائم بیس پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سوڈان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ ڈوبی لینزر کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت بیس میں تقریباً 5 ہزار پناہ گزین موجود تھے جب کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سوڈان میں قائم اقوام متحدہ کی تمام بیسز کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 375104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375104/سوڈان-میں-اقوام-متحدہ-کی-بیس-پر-حملہ-58-افراد-ہلاک-100-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org