0
Monday 21 Apr 2014 21:22

لاہور میں بہت جلد افغان قونصل خانہ کام شروع کر دے گا

لاہور میں بہت جلد افغان قونصل خانہ کام شروع کر دے گا
اسلام ٹائمز۔  سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے افغانستان میں حالیہ پرامن انتخابات کے انعقاد کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں افغان سفیر جانان موسیٰ زئی سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے افغان عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قریبی برادر ملک افغانستان سے تعلقات کلیدی نوعیت کے حامل ہیں۔ اس موقع پر افغان سفیر نے سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے زیراہتمام پاک افغان پارلیمانی سیکیورٹی ڈائیلاگ کو خطے کے امن و استحکام کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عنقریب افغان قونصل خانہ کھول دیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت 2.5 بلین ڈالر سالانہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے زیراہتمام پاک افغان پارلیمانی سیکیورٹی ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد پر سینیٹر مشاہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان عوامی سطع پر تعلقات مستحکم کرنے کیلئے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 375158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش