0
Tuesday 22 Apr 2014 08:12

شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات کا اعلان

شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دمشق میں شام کے پارلیمانی اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات تین جون کو ہوں گے، جس میں ایک بار پھر موجودہ صدر بشار الاسد کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق جہاں ایک جانب الیکشن کے لیے تاریخ کے اعلان کے لیے اکٹھا ہوئے وہیں پارلیمنٹ کی عمارت پر مارٹر شیل فائر کیے گئے جس سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک میں جاری خانہ جنگی کے سائے میں ہونے والے یہ انتخابات سابقہ ریفرنڈم سسٹم میں آئینی ترمیم کے بعد ہونے والے پہلے صدارتی انتخابات ہوں گے۔ محمد ال لحم نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کے دوران کہا کہ شام کے صدارتی انتخاب کے لیے میں ملک کے شامی عوام تین جون کو صبح سات سے شام سات بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام سے باہر رہنے والے ملک کے شہریوں کے ووٹنگ 28 مئی کو ہو گی جہاں انتخابی امیدوار منگل یکم جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

بشار الاسد 2000 میں اپنے والد حافظ کے انتقال کے بعد صدر بنے تھے اور ان کی موجودہ مدت 17 جولائی کو ختم ہونے والی ہے تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق ملک میں اجری بحران کے باوجود وہ ایک بار پھر سات سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ نئے انتخابی قوانین کے تحت امیدوار کا گزشتہ کے دوران شام میں رہنا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کے باعث ملک کے باہر پناہ لینے والے اہم اپوزیشن امیدوار انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 375241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش