QR CodeQR Code

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اتنی تکلیف الزامات پر نہیں ہوئی جتنی حکومتی رویے پر ہوئی ہے، آرمی چیف کو حکام کی بریفنگ

22 Apr 2014 16:00

اسلام ٹائمز: عسکری اور انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی پر الزامات پر ادارے کے تمام رینکس نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کو آئی ایس ہیڈ کوارٹرز دورے کے موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اتنی تکلیف الزامات عائد کیے جانے پر نہیں ہوئی، جتنی تکلیف حکومتی رویے سے ہوئے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیرالسلام نے آرمی چیف جنرل راحیل کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی دفاع میں آئی ایس آئی کے افسروں اور جوانوں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
دریں اثناء عسکری اور انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی پر الزامات پر ادارے کے تمام رینکس نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے، آرمی چیف کو بتایا گیا کہ امریکی سی آئی اے قائم ہونے سے اب تک ان کی پچاس سے زائد اموات نہیں ہوئیں لیکن دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے 200 سے زائد افسر اور جوان شہید ہوئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی کے دفاتر کو ٹارگٹ کیا گیا، ہمارے افسر اور جوان ملک کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمارے اوپر ہی الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایس آئی حکام نے ادارے پر الزامات کے بعد حکومتی رویہ اور ردعمل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 375400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375400/اتنی-تکلیف-الزامات-پر-نہیں-ہوئی-جتنی-حکومتی-رویے-ہے-آرمی-چیف-کو-حکام-کی-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org