0
Tuesday 22 Apr 2014 16:03

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گارڈن تھانے کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت پر سب انسپکٹر اور سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان نے گارڈن تھانے کی حدود میں واقع پی آئی اے کے دفتر میں ڈکیتی کی کوشش کی تو جائے وقوعہ پر موجود سب انسپکٹر غلام مصطفی اور سیکیورٹی گارڈ محمد رفیق نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گئے، دونوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول برآمد ہوئے اور ملزمان فائرنگ کرکے لیاری کی جانب فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 375406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش