QR CodeQR Code

گلگت، احتجاجی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

22 Apr 2014 16:08

اسلام ٹائمز: عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے صوبائی حکومت کو مطالبات پر عمل درآمد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد دیگر اضلاع سے قافلے گلگت پہنچا شروع ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے 22 اپریل کی دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوا چاہتی ہے۔ آج صبح سے ہی گلگت شہر کے مرکزی مقام گھڑی باغ میں گذشتہ پانچ روز سے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں دیگر اضلاع سے لانگ مارچ کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور بڑی تعداد میں عوام الناس دھرنے میں شریک ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی کیمپ بھی لگائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 375421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375421/گلگت-احتجاجی-تحریک-فیصلہ-کن-مرحلے-میں-داخل-قافلوں-کی-آمد-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org