QR CodeQR Code

نقاب پر پابندی،کسی عرب ملک کا ردعمل سامنے نہیں آیا،فرانسیسی وزیر دفاع

19 Sep 2010 12:29

اسلام ٹائمز:ہارو مورین نے دعویٰ کیا کہ پیرس کو نقاب پر پابندی کے حوالے سے ابھی تک کسی عرب ملک کے دارالحکومت سے کوئی ردعمل سننے کو نہیں ملا اور یہ کہ اس پابندی سے افغانستان میں نیٹو فوجیوں کے لئے کوئی بڑا خطرہ نہیں پیدا ہو گا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع ہارو مورین نے کہا ہے کہ فرانس میں چہرے کے مکمل پردے یا نقاب پر مجوزہ پابندی سے افغانستان میں نیٹو فوجیوں کے لئے کوئی بڑا خطرہ نہیں پیدا ہو گا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیرس کو اس حوالے سے ابھی تک کسی عرب ملک کے دارالحکومت سے کوئی ردعمل سننے کو نہیں ملا۔امریکی حکام سے گذشتہ روز پنٹاگان میں مذاکرات کے بعد فرانسیسی وزیر دفاع نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کی قیادت میں افغان جنگ میں فرانسیسی اور دیگر فورسز پہلے سے خطرات کے زد میں ہیں،جبکہ فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے برقع یا حجاب پر پابندی کے قانون سے اس خطرے پر مزید کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے اس پابندی کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ خطرات اور دھمکیاں مستقل ہیں،اور میں ایسا کچھ محسوس نہیں کرتا،کہ برقع یا نقاب پر پابندی سے اس میں بنیادی طور پر کوئی فرق پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 37553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37553/نقاب-پر-پابندی-کسی-عرب-ملک-کا-ردعمل-سامنے-نہیں-آیا-فرانسیسی-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org