QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں اور لکی مروت کابینہ کی حلف برداری

23 Apr 2014 08:54

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے اپنے دورے کے دوران دونوں اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور ان کی کابینہ سے حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے بعد لکی مروت کا دورہ کیا۔ جہاں گل نواز ایڈووکیٹ کو ایم ڈبلیو ایم ضلع لکی مروت کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سبطین الحسینی نے سیکرٹری جنرل لکی مروت گل نواز ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فرزند شاہ اور کابینہ کے دیگر اراکین سے حلف لیا۔ علامہ سید سبطین الحسینی نے ضلع بنون کے منتحخب سیکرٹری جنرل کربلائی گلفام حسین اور ان کی کابینہ سے بھی حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 375569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375569/مجلس-وحدت-مسلمین-ضلع-بنوں-اور-لکی-مروت-کابینہ-کی-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org