QR CodeQR Code

آل سعود کیخلاف مظاہرے کرنیوالوں کے قتل کا فتویٰ جاری

23 Apr 2014 00:29

اسلام ٹائمز: سعودی مفتی صالح بن فوزان الفوزان نے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی آل سعود کی حکومت کیخلاف احتجاج کیا، اسکا قتل واجب ہے، ملک میں احتجاجی مظاہرین کا سکیورٹی فورسز کے ذریعے قتل ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خلیجی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی "صالح بن فوزان الفوزان" نے سعودی سکیورٹی فورسز کے لئے مظاہرین کے قتل کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی آل سعود کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اس کا قتل واجب ہے۔ اس سعودی مفتی نے ملک میں احتجاجی مظاہرین کے قتل کے فتوے کو قومی مفاد اور مصلحت میں سے قرار دیا ہے۔ اس سعودی مفتی کا دعویٰ ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب میں سرگرم سیاسی کارکنوں نے آل سعود حکومت کے خلاف سماجی ویب سائٹوں میں بھرپور طریقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سعودی عرب کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آل سعود نے ملک کی قومی و عوامی دولت و ثروت کو تباہ کر دیا ہے۔ ان سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے، جبکہ یہ ملک دنیا میں اسلحہ خریدنے والا بڑا ملک ہے۔


خبر کا کوڈ: 375603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375603/آل-سعود-کیخلاف-مظاہرے-کرنیوالوں-کے-قتل-کا-فتوی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org