0
Wednesday 23 Apr 2014 09:54

گلگت بلتستان میں جاری عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، علامہ سید ہاشم موسوی

گلگت بلتستان میں جاری عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی گندم سبسڈی کے خلاف جاری احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کربلائی رجب علی، رشید علی طوری، حاجی عمران علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ دشمن کیساتھ لڑی جانیوالی جنگوں میں گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کا سہارا بنیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ دو ماہ سے گندم کی سبسڈی کے خاتمے سے آٹے کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافے پر احتجاج کررہے ہیں۔ 15 اپریل سے پورا گلگت بلتستان جام ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم پر سبسڈی ختم ہونے کی وجہ سے 850 روپے آٹے کا تھیلہ 1800 میں خریدنے پر مجبور ہے۔ عوام آئینی عدالتی اور بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور اب گندم پر سبسڈی کے خاتمے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئر اور گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرنے کیلئے اشیاء خوردنوش اور دیگر ضرورت کی اشیاء پر فی الفور سبسڈی بحال کریں۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو مجلس وحدت مسلمین اپنی دیگر حلیف جماعتوں کیساتھ ملکر اسلام آباد کوئٹہ اور دیگر شاہراہوں میں احتجاج دھرنوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 375641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش