QR CodeQR Code

جی بی عوام کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم نہ کیا گیا تو

دهرنوں کا سلسلہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں تک وسیع کر دیا جائیگا علامہ غلام محمد فخرالدین

23 Apr 2014 00:29

اسلام ٹائمز: دفتر قم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سات روز سے دھرنا جاری ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرے اور گندم سبسڈی کو بحال کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے سربراه علامہ غلام محمد فخرالدین نے وحدت ہاوس قم میں منعقده اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سات روز سے دھرنا جاری ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرے اور گندم سبسڈی کو بحال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے غیور اور محب وطن عوام نے سات روز سے اپنے جائز حقوق کے لئے پُرامن دھرنا جاری رکھا ہوا ہے جو کہ گلگت بلتستان کا تاریخی دھرنا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لے اور مطالبات کو فوری تسلیم کرے، ورنہ دهرنوں کا سلسلہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں تک وسیع کر دیا جائیگا۔ علامہ غلام محمد فخرالدین نے سینیئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت بھی کی اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بےنقاب کیا جائے۔ انہوں نے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 375720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375720/دهرنوں-کا-سلسلہ-بیرون-ملک-پاکستانی-سفارتخانوں-تک-وسیع-کر-دیا-جائیگا-علامہ-غلام-محمد-فخرالدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org