QR CodeQR Code

بھارتی انتہاء پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے پاکستان مخالف عزائم کھل کر سامنے آگئے

24 Apr 2014 14:14

اسلام ٹائمز۔ شیو سینا نے دھمکی دی ہے کہ نریندر مودی اقتدار میں آگئے تو پاکستان کو 6 ماہ کے اندر تباہ کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند ہندو تنظیم نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی کے رہنماء نریندر مودی اقتدار میں آگئے تو وہ پاکستان کو چھ ماہ میں تباہ کردیں گے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنماء رامدیس کادام نے کہا ہے کہ نریندرا مودی پاکستان کو صرف چھ ماہ کے اندر تباہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی مہاراشٹر میں مسلمان کسی ظلم کیخلاف مظاہرہ کی کوشش بھی کرتے تو نریندر مودی انہیں یقیناً سبق سکھاتے۔ دریں اثناء بی جے پی کی جانب سے ٹویٹر پیغامات میں شیوسینا اور ویشوا ہندو پریشد کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے پراپیگنڈے کی نئی چال قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375748/بھارتی-انتہاء-پسند-ہندو-تنظیم-شیوسینا-کے-پاکستان-مخالف-عزائم-کھل-کر-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org