QR CodeQR Code

جیکب آباد کے کالج میں کئی سالوں سے قومی پرچم نہیں لہرایا جاسکا

24 Apr 2014 14:51

اسلام ٹائمز: ڈگری کالج کے پرنسپل نے قومی پرچم نہ لہرانے کا الزام طلبہ تنظیموں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم کی جگہ طلبہ یونین کے شاگرد اپنی پارٹی کا پرچم لگا دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد کے بوائز ڈگری کالج میں گزشتہ کئی سالوں سے قومی پرچم نہیں لہرایا جاسکا، کالج کے پرنسپل نے قومی پرچم نہ لہرانے کا الزام طلبہ تنظیموں پر عائد کردیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے قومی پرچم کی جگہ پر مختلف طلبہ تنظیموں کے پرچم کی بھرمار ہے۔ جبکہ قومی پرچم کا نام و نشان بھی نہیں۔ سرکاری عمارات خصوصاً اسکول اور کالجز میں قومی پرچم لہرانے کی روزانہ تقریب بھی منعقد بھی کی جاتی ہے۔ مگر جیکب آباد کے بوائز ڈگری کالج میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب تو دور کی بات رہی گزشتہ کئی سالوں سے کالج کی عمارت پر قومی پرچم نہیں لہرایا جاسکا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈگری کالج بوائز کے پرنسپل پروفیسر اکبر علی سرکی نے قومی پرچم نہ ہونے کا الزام طلبہ تنظیموں پر عائد کر دیا اور کہا کہ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے کئی بار عمارت پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے مگر یونینوں کے طلبہ قومی پرچم کو اتار کر اپنی تنظیم کے جھنڈے لگا دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 375749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375749/جیکب-آباد-کے-کالج-میں-کئی-سالوں-سے-قومی-پرچم-نہیں-لہرایا-جاسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org