0
Wednesday 23 Apr 2014 18:40
شامی حکومت اور عوام سے لڑنے کیلئے تیسرے ملک کی وساطت سے لوگ بھیجے جارہے ہیں

سعودی عرب کی امداد یا خیرات سے ملکی خارجہ پالیسی پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے، حاجی عدیل

سعودی عرب کی امداد یا خیرات سے ملکی خارجہ پالیسی پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے، حاجی عدیل
اسلام ٹائمز۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور نے ہدایت کی ہے کہ حکومت فوری طور پر بیرون ممالک سے قرضوں لینے کا سلسلہ ختم کرے، بالخصوص عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طے شدہ شرح سود سے زیادہ پر قرضوں کے حصول سے گریز کیا جائے۔ کمیٹی نے حکومت کو جلد از جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تقرری کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومت نے بجٹ سپورٹ کی مد میں چین سے ایک ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ رکن کمیٹی حاجی عدیل احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تحفتاً دی جانے والی امداد یا خیرات سے ملک کی خارجہ پالیسی پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، شام میں تیسرے ملک کی وساطت سے مسلح افراد حکومت شام اور وہاں کے عوام سے لڑنے کے لیے بھیجے جارہے ہیں۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی مسز نسرین جلیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں تزئین و آرائش پر سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ لاجز کی تزئین و آرائش کے حوالے سے 13 ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری اور تیسری سہ ماہی میں اس پر پیسے لگائے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 375753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش