QR CodeQR Code

پاکستان میں اب تو کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہا، میاں افتخار حسین

23 Apr 2014 15:17

اسلام ٹائمز: اے این پی کے رہنماء کا چارسدہ اور پشاور دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکورٹی ایجنسیوں، فوجی جوانوں، ایف سی کے اہلکاروں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ دہشتگردی میں عوام اور پولیس نے سب سے زیادہ نقصانات برداشت کیے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے چارسدہ اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تو کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہا۔ سیکورٹی ایجنسیوں، فوجی جوانوں، ایف سی کے اہلکاروں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ دہشتگردی میں عوام اور پولیس نے سب سے زیادہ نقصانات برداشت کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سے پہلے بھی ایمانداری اور دلیری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دی۔ اور دہشتگردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور وطن کے ناموس اور تحفظ کیلئے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375763/پاکستان-میں-اب-کوئی-بھی-شخص-محفوظ-نہیں-رہا-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org